16 جولائی، 2021، 1:02 PM

افغانستان کے نائب صدر کا پاکستان پر طالبان کی حمایت کا الزام

افغانستان کے نائب صدر کا پاکستان پر طالبان کی حمایت کا الزام

افغانستان کے نائب صد امراللہ صالح نے پاکستان پر طالبان کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان نے کابل انتظامیہ کو سپن بولدک میں طالبان کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے نائب صد امراللہ صالح نے پاکستان پر طالبان کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا  ہے کہ پاکستان نے کابل انتظامیہ کو سپن بولدک میں طالبان کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں امر اللہ صالح نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے افغان آرمی اور افغان ایئر فورس کو آفیشل وارننگ دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے سپن بولدک کے علاقے میں طالبان کے خلاف کارروائی کی تو پاک فضائیہ انہیں بھرپور جواب دے گی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاک فضائیہ افغانستان کے بعض علاقوں میں طالبان کو فضائی مدد فراہم کر رہی ہے۔

امراللہ صالح نے پاکستان پر طالبان کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کو مدد فراہم کررہا ہے۔ ادھر پاکستان کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے نائب صدر کے الزامات کو رد کردیا ہے۔

News ID 1907395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha